ویتنام ، سیلاب کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک،12 ہزار ہیکٹر پر فصلیں تباہ ،ً ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد مویشی ہلاک

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:50

ہنوئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ویتنام میں شدید بارش کے سبب آنے والے سیلاب میں کم از کم 14 افرادہلاک ہو گئے۔ویتنام کی قدرتی آفت کی روک تھام اور کنٹرول کی مرکزی کمیٹی نے جمعرات کواپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے اختتام سے شروع ہونے بارش کے سبب آنے سیلاب میں کوانگ تری، تھووا تھین، ہوئی، کوانگ نام، کوانگ نگی اور بنہہ ڈنگ صوبوں میں 14افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے تقریباً 12 ہزار ہیکٹر پر دھان اور دیگر فصلیں تباہ ہوگئی ہیںجبکہ تقریباً ایک لاکھ 63 ہزار 500مویشی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :