عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:17

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی کا عمل شروع ہونا ہے۔

(جاری ہے)

نیو یارک مرکنٹائل میں آئندہ ماہ کیلئے برنٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے 21 سینٹ اضافہ کے ساتھ 60.36 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (امریکی کروڈ)کی سپلائی کے سودی10 سینٹ اضافہ کے ساتھ 51.25ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :