جیسے جیسے دسمبر کا مہینہ گزرتا جا رہا ہے کرسمس کی رونقیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں

شہر کے اہم علاقوں کوانتہائ خوبصورتی سے سجایا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 13 دسمبر 2018 15:07

جیسے جیسے دسمبر کا مہینہ گزرتا جا رہا ہے کرسمس کی رونقیں  بڑھتی ہی جا ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء،نمائندہ،خصوصی،مہوش خان،برلن) دنیا بھر کی طرح یہاں بھی کرسمس کی رونقیں اپنے اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں.شہر کے اہم علاقوں کوانتہائ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس نے نہ صرف مقامی افراد کو بلکہ سیاحوں کو بھی سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔

کرسمس مارکیٹس سے لے کر ہر چھوٹی بڑی دکانیں شاپنگ مالز میں ہر طرف ہی رنگا رنگ تحائف کی بہار ہے کیونکہ اس موقع پر لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ قیمتی اور خوبصورت تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں، کرسمس ٹری،کرسمس کےموقع پر خاص کر نہ صرف گھروں بلکہ اسکولوں دکانوں اور شاہراہوں پر سجائے جاتے ہیں ۔

گو کہ اس کا ان کے مذہب سے کوئ تعلق نہیں بلکہ یہ ان کا ٹرڈیشن ہے اور یہ اپنا ٹرڈیشن بھرپور طریقے سے مناتے ہیں ۔

(جاری ہے)



شہر بھر میں لگ بھگ پچاس کے قریب چھوٹی بڑی کرسمس مارکیٹس لگائ گئیں ہیں جن میں بچے اور بڑے خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔مزے مزے کے پکوان، بھنے ہوئے بادام پستے آخروٹ،گرما گرم چائے کافی سردی کے اس موسم میں کمال کا مزہ دے رہے ہیں۔ ہر ایک کے چہرے خوشی سے کھلے ہوئے ہیں ۔کیونکہ جرمنی کے لوگ اپنے اس تہوار کو بلا کسی مذہبی و قومیتی امتیاز کے ہر ایک کو تحفے تحائف دے کر مناتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :