اغواء اور زیادتی کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان بری

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے اغواء اور زیادتی کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو بری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج خصوصی صنفی رحمت علی نے مدعی خاتون مریم اور ملزمان میں سمجھوتہ ہونے پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

مدعی نے کہا کہ میں نے ملزمان حسن رضا، احسن اور رفاقت علی کو نامزد نہیں کیا ،پولیس نے سادہ کاغذ پر دستخط کرائے،مجھے ان ملزمان کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں۔ جس پر عدالت نے دونوں فریقین میں صلح نامہ طے پانے کے بعد ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم حسن رضا، احسن اور رفاقت علی کیخلاف 2017ء میں مقدمہ درج ہوا، ملزمان پر 22سالہ لڑکی مریم کو اغواء کرکے زیادتی کرنے کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :