مال روڈ پر دوران ڈیوٹی پسٹل رکھنے والا ٹریفک وارڈن معطل

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے دوران ڈیوٹی پسٹل رکھنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹریفک وارڈن نے مال روڈ پر دوران ڈیوٹی پسٹل لگا رکھا تھا جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی ٹی او لاہور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کر دیا ۔ لیاقت علی ملک نے کہا کہ وارڈنز کا کام ٹریفک کی روانی اور قوانین کی پاسداری کروانا ہے۔

متعلقہ عنوان :