اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 5 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:43

اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 5 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر گزشتہ روز بھی اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 5 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پروا 655،پی آئی اے کی اسلام اباد جانے والی پرواز 654،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 595 اور پی آئی اے کی اسلام اباد جانے والی پرواز 656منسوخ ہوئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار رہیں۔