ریاض: پاکستانی عالم ایک بار پھر سعودی ولی عہد کی حمایت میں بول پڑے
علامہ طاہر اشرفی نے خادمِ حرمین شریفین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو آڑے ہاتھ لیا
محمد عرفان جمعرات 13 دسمبر 2018 15:29
(جاری ہے)
محمد بن سلمان ایک کوہِ گراں کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ اُن کے مخالفین کی حیثیت اُن کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے دْنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خاشقجی قتل معاملے پر سعودی مملکت کے دْشمنوں کے وظیفہ خواروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی جھوٹی معلومات کو کاٹھ کباڑ سے زیادہ اہمیت نہ دیں اور انہیں سراسر نظر انداز کر دیں۔ علامہ اشرفی نے کہا ہے کہ اب جبکہ تْرک حکام نے پْرزور طریقے سے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے جن میں خاشقجی قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد پر عائد کی گئی تھی، اس کے بعد سعودی حکمرانوں پر بے جا تنقید کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیے۔ کسی پر من گھڑت الزام لگانے سے قبل ہزار بار سوچنا چاہیے۔علامہ اشرفی نے اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے اس بیان کی مکمل حمایت کی جس میں الجبیر نے تْرک حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر اْن کے پاس خاشقجی کے قتل سے متعلق کوئی شواہد موجود ہیں تو وہ مملکت کے حوالے کیے جائیں۔ علامہ اشرفی نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور اْن کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف اسلام دْشمن طاقتیں سرگرم ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر اشرفی نے ان خیالات کا اظہار اتحاد بین المسلمین عالمی کانفرنس کے موقع پر کیا جس کے ویڈیو کلپ کو سعودی صحافی امجد طہٰ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔ آپ بھی اس حمایتی بیان کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.