اراضی منتقلی کیس ،ْزرداری اور بلاول نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ،ْ وکلاء پیش

فاروق نائیک نے نیب ٹیم کو آصف زرداری اور بلاول کے نہ پیش ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا نیب کے نوٹسز سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ،ْفاروق نائیک کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:03

اراضی منتقلی کیس ،ْزرداری اور بلاول نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ،ْ وکلاء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ جنگلات کی اراضی نجی کمپنی کو منتقل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے وکلا نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ جمعرات کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو 9 دسمبر کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہیں محکمہ جنگلات کی اراضی نجی کمپنی کو منتقل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کیلیے 13 دسمبر کو طلب کیا گیا۔

نیب کی جانب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو نجی کمپنی کے شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا۔نیب کے طلب کرنے پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے وکلا نیب کے سامنے پیش ہوئے اور فاروق نائیک نے نیب ٹیم کو آصف زرداری اور بلاول کے نہ پیش ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب سی ڈی اے اور محکمہ ریو نیو کے افسران سے پہلے ہی پوچھ گچھ کرچکا ہے، نیب نے ایس ای سی پی سے پارک لین کمپنی کا ریکارڈ بھی حاصل کر رکھا ہے۔

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق نائیک نے کہا کہ نیب کے جاری نوٹسز ہراسمنٹ اور سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں، آصف زرداری اور بلاول کا کمپنی کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کاغذات دکھائے اور پوچھا یہ کیسے نیب کا کیس بنتا ہی اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔