Live Updates

جنوبی پنجاب میں معیاری سہولتوں پر جاری سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی‘دوست محمد مزاری

عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ،عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں‘ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈ پٹی سپیکر پنجا ب ا سمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی نے کہا ہے کہ ماضی میں نمائشی منصوبوں پر حکومتی وسائل ضائع کیے گئے، عوام کی خدمت ہمارا مشن اور غریب عوام کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات۔عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں آبائی حلقہ سے آئے لوگوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتی ٹیم کاغذی کاروائی اور فوٹو سیشن پر گزارا نہیں کررہی بلکہ افسران کو سختی سے تاکید کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب میں رہنے والے لوگوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل جاری ہے اور وزیرِ اعظم عمران خان نے خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی معیاری سہولتوں پر جاری سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم کا اپنی کابینہ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس احسن اقدام ہے جسکی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔اب ہر وزارت تین ماہ بعد اپنی کارکردگی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو جوابدہ ہوگی۔ہم نے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی اور 100دن میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ہماری حکومت نے ملک کو درست سمت دے دی ہے۔گڈگورننس حکومت کی ترجیح اور شاہانہ انداز ترک کر کے سادگی کی پالیسی پر گامزن ہماری حکومت عوام کے بلند معیارِ زندگی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات