ترکی ، تیز رفتار ٹرین راہگیروں پر چڑھ دوڑی ، 4 افراد ہلاک ، 43 زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:27

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ترکی میں ایک تیز رفتار ٹرین ریلوے انجن سے ٹکرانے کے بعد پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ، 43 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ انقرہ سے ترکی کے وسطی شہر کونیا جانے والی انقرہ اسٹیشن کے قریب انجن سے ٹکرانے کے بعد راہگیروں پرچڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک موقع پر ہلاک جبکہ 43 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔