مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ، ایک حماس کارکن شہید

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:27

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں ایک حماس کارکن شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ رنملہ کے شمالی قصبہ سوردہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 23 سالہ حماس کارکن صالح عمر بارگھوئی شہید ہو گیا دریں اثناء اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ رملہ میں دو مشتعل حماس کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے دوران گرفتاری اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کر کے ماڑ ڈالا ۔

متعلقہ عنوان :