سندھ ہائی کورٹ ،جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے درخواست سے تمام دستاویزات طلب کرلیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:31

سندھ ہائی کورٹ ،جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے درخواست سے تمام دستاویزات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر مکیش چاولہ نے الیکشن کمیشن میں کسی اور شخص کی ڈگری جمع کرائی۔عدالت نوٹس لے صوبائی وزیر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر، صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ڈگری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ مکیش چاولہ، مکیش کمار پنساری کی ڈگری جعلسازی سے استعمال کر رہے ہیں، مکیش چاولہ نے جس شخص کی ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی تھی اسکی تاریخ پیدائش 1980ہے،جبکہ مکیش چاولہ کی تاریخ پیدائش اس سے مختلف ہے۔اس موقع پر عدالت نے آیندہ سماعت پردرخواست گزار کوتمام دستاویزات لانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔