مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگا رکھی ہی مریم اورانگزیب

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:31

مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگا رکھی ہی مریم اورانگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کل وفاقی وزیر مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگا رکھی ہے ،حکومت این آر او کو بیچنا چاہتی ہے تاہم اسے کوئی لینا والا نہیں مل رہا ،نیب خود اعتراف کرچکی ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز احتساب عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایک وزیر نے کہا کہ سات لوگوں نے این آر او مانگا،کیا مراد سعد نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہی نیب خود کہتا ہے کہ شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے باہر نہ جانے سے مہنگائی کم ہو جائے گی کراچی میں تین دن سے گیس نہیں ہے۔حکومت نے دھوکے سے عوام سے مینڈیٹ چوری کیا۔ مریم اورانگزیب نے چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ کیا کوئی قانون پاکستان میں ہی جس قانون سے سیاستدان کی عزت محفوظ ہو، میری عزت کا تحفظ کون کرے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان نے این آر او مانگا لیکن کیس چلیں گے اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔