Live Updates

پی پی رہنما اورجہانگیر ترین کی ملاقات ،

تحریک انصاف پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ الیکشن کے بعد بھی جاری ہے ،تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو ایک اور بڑا دھچکا دیدیا ہے ،پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک ا نصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے ملاقات کی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما نے شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کی جس پر شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے حامی بھری ہے ،ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے شوکت بسرا ملاقات کرینگے جس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات