باغبان آم کی بہتر پیداوار کیلئے رواں ماہ میں کھاد ڈال کر آبپاشی کریں، ماہرین ہارٹیکلچرل ریسرچ

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ماہرین ہارٹیکلچرل ریسرچ نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آم اور ترشاوہ باغات سے بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے رواں ماہ دسمبر میں فاسفورس ، پوٹاش ، زنک اور گوبر کی کھاد ڈال کر آبپاشی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آم کے باغات کیلئے فی پودا ٹرپل سپر فاسفیٹ 2کلوگرام ، یوریا1کلوگرام، ایس او پی 2کلوگرام ، جپسم 10کلوگرام اور گوبر کی کھاد 80کلوگرام جبکہ ترشاوہ باغات کیلئے گوبر 60کلوگرام ، فاسفورس 750گرام، پوٹاش 500گران اور زنک سلفیٹ 50گرام فی پودا ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید دھند اور کورے سے پودوں کو بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کریں کیونکہ عملی اقدامات اٹھانے سے پودوں کو بچایا جاسکتا ہے۔