سینئر صحافی حاجی جاوید اختر ملک عمرے کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) فیصل آباد کے معروف سینئر صحافی حاجی جاوید اختر ملک جمعرات کے روز سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنت البقیع کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔مرحوم کے صاحبزادے طاہر جاوید نے بتایاکہ حاجی جاوید اختر ملک جن کی عمر 65 برس تھی، وہ 9دسمبر بروز اتوار کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہوئے تھے جہاں سے ان کی 30دسمبر بروز اتوار کو واپسی تھی ۔

انہوںنے بتایاکہ گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔انہو ںنے بتایاکہ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وہیں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ ، 6 بیٹیاںاور 2 بیٹے سوگوار چھو ڑ ے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد میں حاجی جاوید اختر ملک مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ کے دن اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دریں اثناء فیصل آباد پریس کلب ، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ، فیصل آباد پریس فوٹر گرافرز ایسوسی ایشن اور دیگر صحا فتی تنظیموں سمیت آفیشل میڈیا اور محکمہ تعلقات عامہ و پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے معروف سینئر صحافی حاجی جاوید اختر ملک کی ناگہانی وفات حسرت آیات پر گہرے دکھ ،دلی رنج و غم اور افسوس کا ا-ظہار کیا ہے۔انہوںنے مرحوم کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔