الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 26 فروری کو ہوگی

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:53

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 26 فروری کو ہو گی، یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی ڈگری پر مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کی نااہلیت کے فیصلے سے خالی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 29 دسمبر سے یکم جنوری تک وصول کئے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 7 جنوری کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 11 جبکہ ان پر فیصلہ 15 جنوری کو ہوگا۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 16جبکہ کاغذات نامزدگی 17 جنوری کو واپس کئے جا سکیں گے۔ انتخابی نشانات 18جنوری کو الاٹ کئے جائیں گے۔