اوگرا نے پاکستان گیس نیٹ ورک کوڈ کی منظوری دیدی

نئے کوڈز کی منظوری گیس مارکیٹ میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملے گا ،ْترجمان اوگرا

جمعرات دسمبر 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) اوگرا نے پاکستان گیس نیٹ ورک کوڈ کی منظوری دیدی۔ ترجمان اوگراکے مطابق نئے گیس نیٹ ورک کوڈ دونوں گیس کمپنیوں نے ٹرانسپورٹیشن سسٹم کیلئے اوگرا کو بھجوائے ،ْنئے کوڈز کے تحت تھرڈ پارٹی کو مارکیٹ تک۔رسائی حاصل ہوگی۔ اوگرا ترجمان نے کہاکہ نئے کوڈز کی منظوری گیس مارکیٹ میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ نئے کوڈرز سے ٹرانپسورٹیشن کا نظام بہتر اور گیس کی فراہمی بھی بہتر ہوگی ۔ ترجمان نے کہاکہ نئے کوڈرز کا اطلاق ٹرانسمیشن، ڈسٹرہ بیوشن گیس کی فروخت اور سسٹم سے منسلک آپریٹرز پر ہوگا۔ ترجمان نے کہاکہ ملک کی گیس مارکیت میں تیسری پارٹی کی موجودگی کی سہولت سے ایل این جی کی درآمد بہتر ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ نئے کوڈز سے ملک میں گیس کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :