شہباز شریف ہمیشہ میرا ذکر ضرور کرتے ہیں ،ْ

یہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جائوں ،ْ پرویز خٹک

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہمیشہ میرا ذکر ضرور کرتے ہیں ،ْیہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جائوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کوقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مالم جبہ کی تحقیقات میں ثبوتوں کے ساتھ نیب کے سامنے پیش ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی زمین ٹرانسفر نہیں ہوئی، یہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جائوں ،ْ لیکن اللہ بچانے والا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ روز اپوزیشن لیڈر میری بات کرتے ہیں، مجھے دکھ ہوتا ہے، عدالت کا جو فیصلہ آئے، اس کا اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ دفاع کریں گے۔