بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے بازیاب پروفیسر کا گرفتار ملزمان کے خلاف کاروائی سے انکار ،ْ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے اغوا کے بعد بازیاب ہونے والے پروفیسر نے گرفتار ملزمان کے خلاف کاروائی سے انکار کردیا جس پر پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوپولیس کے مطابق مغوی پروفیسر نے بازیاب ہونے کے بعد گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کے کا مدعی بننے سے انکار کردیا جس پر زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا انہوں نے واقعہ کا مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا ۔

اس موقف کے بعد پولیس نے اپنے ہی ایک تھانیدار خضر کو مدعی بنا کر 6 نامزد اور 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ تھانہ بی زیڈ میں درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اغوا تاوان کی خاطر نہیں کی گیا تھا بلکہ اغوا کرنے والا مرکزی ملزم رانا جنید رشید کی پروفیسر واصف سے ذاتی رنجش تھی اس لئے اسے اغوا کیا گیا ۔پولیس نے گرفتار ایک ملزم سے پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :