گلوبل انسٹیٹیوٹ برائے آئزم و سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ سے پروفیشنل کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا‘ ڈاکٹر ظفر اقبال

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:05

ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) گلوبل انسٹیٹیوٹ برائے آئزم و سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام آئزم و سپیشل ایجوکیشن کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل ایجوکیشن کے پروفیشنل اور والدین نے شرکت کی خاص طور پر مختلف سپیشل انسٹیٹیوٹ کے سٹاف و سائکالوجسٹ اور سپیشل ایجوکیشن کے ٹیچر نے شمولیت کی جس کو ماہرین نے ٹریننگ دی اور سپیشل بچوں کو ڈیل کرنے کے طریقے بتائے تاکہ ان کوٹریننگ و تعلیم و تربیت دیکر معاشرے کا سفید شہری بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق چشتی نیوروسکاٹرسٹ ، پروفیسر محمد یعقوب چائلڈ سپیشلسٹ ، شائستہ ریاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہر نفسیات و ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل انسٹیٹیوٹ آئزم سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر ظفر اقبال میاں مائنڈ سائنٹسٹ نے شرکا کوٹریننگ دی ٹریننگ کے آخر میں شرکا میںسرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ ڈاکٹر ظفر اقبال میاں کا کہنا تھا کہ سپیشل افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلوبل انسٹیٹیوٹ برائے آئزم و سپیشل ایجوکیشن اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ آئزم و سپیشل بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت ہم سب کا فرض بنتا ہے ۔ تاکہ ان ننھے مننے پھولوں کو مرجھانے سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :