سی این جی بندش، ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی

کسی نے بتایا کہ سی این جی کی بندش کا مسئلہ مہینے تک چل سکتا ہے، غصہ اور پریشانی میں رکشہ کو آگ لگا دی،ریحان

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) کراچی کے علاقے گلبہار میں رکشہ ڈرائیور نے سی این جی کی بندش سے تنگ آکر رکشہ کو آگ لگا دی، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

رکشہ ڈرائیورریحان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 2مہینہ کا گھر کا کرایہ واجب الادا ہے، مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا ہے، بیوی بچوں کو روڈ پر لیکر بیٹھوں تو لوگ کہیں گے ہٹا کٹا ہوکر بھیک مانگ رہا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ آج کسی نے بتایا کہ سی این جی کی بندش کا مسئلہ مہینے تک چل سکتا ہے، غصہ اور پریشانی میں رکشہ کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلبہار خاموش کاونی میں ہی ایک رکشہ ڈرائیور نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر خود کشی کی کوشش کی تھی۔