ٹنڈومحمدخان، کا راور موٹر سائیکل میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ،ایک شخص جاں بحق

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:22

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ٹنڈومحمدخان روڈ پر میر کی کھری کے قریب کا راور موٹر سائیکل میں تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے زور دار تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوارسومرا محلہ ٹنڈومحمدخان کا رہائشی 45سالہ ہمیرو ولد دھارشی کولہی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،دوسری جانب ٹنڈومحمدخان روڈ پر سستی بستی کے قریب ٹریکٹر ،موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد تاج محمد خاصخیلی کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ فدا حسین ہالو،دیدار خاصخیلی اور میہار خاصخیلی شدید زخمی ہوئے،لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقیل کیا گیا ،جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،جبکہ زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال حیدرآباد روانہ کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :