چیف جسٹس نے گلگت بلتستان چیف کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کی منظوری دیدی

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے گلگت بلتستان چیف کورٹ میں موسم سرما کی 2ماہ کی تعطیلات کی منظوری دیدی ہے اور رجسٹرار چیف کورٹ احمد جان نے چیف جسٹس کی منظوری سے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کو نمٹانے کیلئے ووکیشنل ججز کے روسٹر ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، چیف کورٹ 16دسمبر 2018سے 15فروری 2019تک دو ماہ موسم سرما کی تعطیلات میں عام مقدمات کیلئے بند رہے گی ، اس دوران ہنگامی نوعیت کے دیوانی فوجداری اور ضمانت کے مقدمات کو نمٹانے کیلئے 16تا 31دسمبر 2018تک جسٹس علی بیگ، یکم تا 20جنوری 2019تک چیف جسٹس وزیر شکیل احمد اور 21جنوری تا 15فروری 2019تک جسٹس ملک حق نواز چیف کورٹ میں روسٹر ڈیوٹی مقدمات نمٹائیں گے

متعلقہ عنوان :