ایوان کا کوئی بھی رکن مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے مہمانوں سے بات چیت نہیں کرسکتا، سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو آفیسرز گیلری میں بیٹھے مہمان سے بات چیت کرنے سے روک دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:05

ایوان کا کوئی بھی رکن مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے مہمانوں سے بات چیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو آفیسرز گیلری میں بیٹھے مہمان سے بات چیت کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کا کوئی بھی رکن مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے مہمانوں سے بات چیت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین آفیسرز گیلری میں بیٹھے ایک مہمان سے بات چیت کر رہے تھے جس پر سپیکر نے انہیں کہا کہ وہ خود قانون دان ہیں، انہیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے مہمان سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔