ایبٹ آباد ،ْ ایف جی اسکول میں نویں جماعت کے طالبعلم نے کلاس کے اندر ہی فائرنگ کرکے ایک طالبعلم کو قتل کردیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد کے ایف جی اسکول میں نویں جماعت کے طالبعلم نے کلاس کے اندر ہی فائرنگ کرکے ایک طالبعلم کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطا بق جمعرات کوایبٹ آباد کے ایف جی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اسکول کے ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی طالب علم کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم حیدر علی نے اپنے کلاس فیلو عثمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ ملزم حیدر علی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔