پاکستان کا مشترکہ کمیشن کا اجلاس ،ْ ایران سے سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج

افغان سرحد پر باڑ مکمل ہونے پر منشیات و انسانی اسمگلنگ میں کمی آئیگی ،ْ پاکستانی حکام

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:09

پاکستان کا مشترکہ کمیشن کا اجلاس ،ْ ایران سے سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید ..
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان نے مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس کے دوران ایران سے سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا 22واں اجلاس ہوا۔ مشترکہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر جبکہ ایرانی وفد کی قیادت سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر محمد ہادی مراشی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پاکستانی وفد نے سرحدی خلاف ورزی پر ایرانی حکام سے شدید احتجاج کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پاک ایران اکنامک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت واشک، پنجگور، تربت اور گوادر میں مشترکہ ٹیکس فری مارکیٹ بنائی جائیں گی، اس کے علاوہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پاکستانی وفد نے موقف اختیار کیا کہ افغان سرحد پر باڑ مکمل ہونے پر منشیات و انسانی اسمگلنگ میں کمی آئے گی