ایبٹ آباد۔مختلف تھانوں کی پولیس نے 2ہفتوں کے دوران 14مجرمان اشتہاری گرفتار کرلئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:27

ایبٹ آباد۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ یبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پرگزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایبٹ آباد پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران کاروائی مختلف جرائم میں ملوث14مجرمان اشتہاری گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ مختلف کاروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کال ڈیٹا ریکارڈ، آئی وی ایس، موبائل لوکیشن کے ذریعے ضلع پولیس نے 14مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او کینٹ نے 2006 سے مسلسل اشتہاری چلا آ رہا اظہر ولد یعقوب سکنہ کیہال کو گرفتار کیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے 2مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جن میں 489ایف کے مقدمے میں گزشتہ 4 سال سے اشتہاری قرار دیا گیا محمد آصف ولد عزیز الرحمن اور خان افسر ولد علی اکبر سکنہ ملکپورہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ شیروان پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران مقدمہ علت 508/18 جرم پی پی سی436/458, عبدالستار ولد عبد الغفار سکنہ سکنہ شیروان کلاں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ تھانہ میرپور پولیس نے حماد ولد منظور سکنہ مانسہرہ اور خان افسر ولد علی اکبر سکنہ عثمان آباد کو گرفتار کیا ۔تھانہ نواں شہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17/3 احرابہ کا اشتہاری منصور ولد شیر بہادر سکنہ مردان حال گرگا اور 337کا اشتہاری جمیل ولد زرین سکنہ بلال ٹاون گرگا کو گرفتار کیا۔

مانگل پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پی پی سی506/342/34 کا اشتہاری عمران ولد حنیف سکنہ مورکلاں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔یس ایچ او حویلیاں نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی جن میں مقدمہ علت 698/17جرم پی پی سی430/506/34 میں ملوث جاوید ولد رفیع سکنہ چمہڈ اور محمد اعظم ولد محمد اسلم سکنہ چمہڈ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔

تھانہ ناڑہ پولیس نے کارروائی کے دوران ارادہ قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری تاج ولد گلاب ، آصف ولد تاج، وقار ولد تاج اور کامران ولد تاج ساکنان حاجیہ گلی کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ایس ایچ او لورہ نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران وحید ولد گلستان سکنہ لورہ کو گرفتار کی جبکہ تھانہ ڈونگاگلی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چن ذیب ولد اورنگزیب سکنہ برمی گلی جو کہ مقدمہ علت 258 جرم پی پی سی 506 میں عرصہ 2سال سے ملوث تھا کی گرفتاری عمل میں لائی ۔

ضلع پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں ضلع پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو مفروروں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔