سپورٹس ہر تعلیمی ادارے میں کم از کم تین ماہ میں منعقد ہونا چاہئیے، کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:53

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) گورنمنٹ گرلزڈگری کا لج لورالائی میںسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی تھے۔تقریب میں کمانڈنٹ ایف سی کرنل عامر مختار،ڈپٹی کمشنر لورالائی حبیب الرحمن کاکڑ،پرنسپل گرلز ڈگری کالج لورالائی روبینہ کنول گرلز کالج کی پروفیسرز کالج کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر طالبات نے کرکٹ، رسہ کشی اور دیگر کھیل پیش کئے۔ پرنسپل گرلز کالج روبینہ کنول نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کالج کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی انسانی زندگی کے لئے ایک اہم جز ہے،کھیل انسانی صحت کا راز ہے اور سپورٹس میں ہمیشہ تندرست توانارہتا ہے، سپورٹس ہر تعلیمی ادارے میں کم از کم تین ماہ میں منعقد ہونا چاہئیے اس سے طلباء اور طالبات ذہنی طور پرنشو نما ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

کالج کے مسائل کے بارے میں انہوں نے کہا آنے والے بجٹ میں کالج کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اسکیمات شامل کی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی لورالائی کرنل عامر مختار نے کامیاب سپورٹس ویک کروانے پر پرنسپل اور دیگر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بچیوں نے ڈسپلن کے مطابق اچھے کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، تعلیم سے ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں اور تعلیم سے ہی ملک کا مستقبل مذید سنور سکتا ہے۔

انہوں نے کالج کی سکیورٹی کے لئیے کالج کی چار دیواری اور اس پر خار دار تار لگانے کیلئے آفیسران سے بات کر کے کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن کاکڑ نے کہا کہ کالج کے معیار کو اور بھی بہتر بنانے کیلئے حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضری کرنے والوں کے داخلے نہ بھجوائیں جائیں۔ انہوں نے بچیوں کیلئے زیارت کے ٹور کیلئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں کمشنر ،کمانڈنٹ ،ڈپٹی کمشنر نے بہترین پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔