اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 81 یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:13

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 81 یہودی آبادکاروں کی قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے کے اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے غاصب صہیونی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول میں گھس کر اشتعال انگیزسرگرمیوں کا ارتکاب کیا۔یہودی آباد کار باب المغاربہ سے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک قبلہ اول میں گھومتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :