انٹرپول نے قطر کے عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کا نام ریڈ لسٹ سے نکال دیا، گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:13

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) بین الاقوامی پولیس (انٹرپول) نے قطرسے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کا نام’ریڈ لسٹ‘ سے نکال کر انہیں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انٹرپول کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ علامہ یوسف القرضاوی اب ریڈ لسٹ میں شامل نہیں ہیں اور ان کے حوالے سے تمام ڈیٹا ختم کردیا گیا ہے۔

عالمی پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوسف القرضاوی کے بارے میں جتنے بھی سنگین نوعیت کے الزامات تھے اور ان کے مطابق انہیں ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا وہ ختم کردیئے گئے ہیں۔عالمی پولیس کے اس اقدام کے بعد توقع ہے کہ علامہ یوسف القرضاوی اب آزادانہ سفر کرسکیں گے، مصر اور عراق نے ان کے خلاف انٹرپول کو دی گئی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔

انٹرپول کاکہناہے کہ علامہ یوسف القرضاوی کیخلاف عائد تمام الزامات کی نوعیت سیاسی اور غیر منصفانہ ہے۔ انہیں گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔علامہ یوسف القرضاوی نے اپنے وکیل کے ذریعے انٹرپول سے کہا تھا کہ مصر کی طرف سے ان کے خلاف عائد تمام الزامات بے بنیاد اور انٹرپول کے عالمی نظام کیخلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :