بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کی املاک دشمن کو فروخت کرنے یا ان بارے دشمن کیساتھ سودے بازی قابل مذمت ،قومی جرم ہے، حماس

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:13

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کی املاک کو دشمن کو فروخت کرنے یا ان کے حوالے سے دشمن کے ساتھ کسی بھی قسم کی سودے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قومی جرم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر عصام الدعلیس نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس کی فلسطینی املاک کو چوری چھپے دشمن کو دینا قومی اور دینی جرم ہے جس کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے ساتھ کسی بھی طرح کا ساز باز کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔حماس رہنما نے تمام فلسطینی قوتوں پر زور دیا کہ وہ القدس اور ملک کے دوسرے علاقوں کی سرکاری املاک کے تحفظ اور انہیں صہیونیوں کے حوالے کرنے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔ القدس کی املاک کو یہودیوں کو دینا مقدس شہر کو یہودیانے میں دشمن کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :