ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے برطرف ملازمین کی بحالی کا مطالبہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام سیاحتی مقام پتریاٹہ مری کے ملازمین نے بر طرفی پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیاحتی مقام پتریاٹہ سے برطرف کئے جانے والے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین نے کہا ہے کہ اگر حکام بالا کی جانب سے انہیں انصاف نہ ملا تو وہ پتریاٹہ ریزارٹ کے باہر احتجاج کریں گے ۔ برطرف ملازمین گل بہار ستی، زاہد محمود عباس ، گلفرا ز عباسی ، پرویز ستی اور دیگر نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ برطرف ملازمین کو بحا ل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :