کوئٹہ ،الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی اور رکن قومی اسمبلی سردار اسلم

بھوتانی کیخلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواستیں مسترد کردیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر اطلاعات وہائیر ایجو کیشن میر ظہور بلیدی اور رکن قومی اسمبلی سردار اسلم بھوتانی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا،جمعرات کو الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ کے روبرو انتخابی عذرداری درخواستوں پر سماعت ہوئی ٹربیونل نے صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے میر محمد انور کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی،الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 265سے منتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف نوبزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 265 میں ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم دے دیا،الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلی بلوچستان میر جام کی جانب سے رکن قومی اسمبلی سردار اسلم بھوتانی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی