سنجاوی کو مونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:15

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سنجاوی کو مونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،صدر سمالن سنجاوی کو یونین کونسل سے مونسپل کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حلقے سے منتخب صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد دُمڑ انتک کوششوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی کابینہ کی اجلاس میں تحصیل سنجاوی کو مونسپل کمیٹی کا منظوری دیاگیا ۔جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔سنجاوی کو مونسپل کمیٹی کا درجہ ملتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں اور بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دُمڑ کو مبارکباد دی ۔اور کہا کہ سنجاوی کو مونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے سے سنجاوی کے تمام مسائل حل ہونگے