ہنڈائی نشاط نے پاکستان کے آٹو سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کر دیا
جمعرات 13 دسمبر 2018 20:15
(جاری ہے)
اس مقصد کے حصول کے لئے ہنڈائی نشاط ایس اے پی S/4HANA رئیل ٹائم بزنس سوٹ کے تذویراتی ذرائع کے ساتھ اپنے ڈیجیٹل روڈ میپ پر عمل پیرا ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہنڈائی نشاط پاکستان کے معروف صنعتی ادارے نشاط گروپ، جاپان کی تجارتی کمپنی سوجتز کارپوریشن اور ملک کی سب سے بڑی ٹریکٹر ساز کمپنی ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے درمیان ایک تذویراتی مشترکہ منصوبہ ہے۔ ہنڈائی نشاط کے چیف فنانشل آفیسر نوریز عبدالله نے کہا کہ پاکستان کا آٹوموٹو شعبہ ترقی کر رہا ہے، ہنڈائی نشاط کا مقصد اس کی بڑھنے کی صلاحیت کو جدید تکنیکی نکتہ نظر کے ساتھ جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس اے پی ڈیجیٹل کور پر چلتے ہوئے ہم بہتر طریقے سے اپنی لاگت کے عناصر، کام چلانے کے لئے سرمایہ، انسانی وسائل اور نتائج کو سامنے لانے جیسے اقدامات کو بہتر طریقے سے منظم کر سکتے ہیں جبکہ اس سے ہمیں کم سے کم ناکامی کے خطرہ کے ساتھ اپنے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ ایس اے پی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آٹو موٹو شعبہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مضبوط صلاحیت سامنے آ رہی ہے، آٹوموٹو انجینئرنگ میں 80 فیصد اختراعات مائیکرو الیکٹرانکس اور سافٹ ویئر کے ذریعے چل رہی ہیں۔ ایس اے پی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان کے تیز رفتار آٹو موٹو سیکٹر میں ہنڈائی نشاط ایک انٹیلی جنٹ انٹرپرائز بننے کیلئے اپنے آپ کو ڈیجیٹل روڈ میپ پر ڈھالتے ہوئے بہترین طریقے اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد کمپنی کو مینوفیکچرنگ، مصنوعات کی ترسیل، انسانی ترقی اور رپورٹنگ کے انتظام میں زیادہ سرگرم بنانا ہے لہذا وہ مستقبل کی توسیع کے لئے اپنے آپ کو ایس اے پی کی قوت کے مطابق پوزیشن میں لے سکیں۔ آئندہ مہینوں میں ہنڈائی نشاط کا مقصد ایس اے پی کے ساتھ بگ ڈیٹا، اینالائٹکس، کلائوڈ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے انضمام کو تلاش کرنا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.