ڈیرہ اسماعیل خان،مضرصحت دودھ برآمد کرکے مالکان پر بھاری جرمانے عائد

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:25

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ نے پنجاب سے ٹانک جانے والے دوٹینکرز سے ہزارو ں لیٹرمضرصحت دودھ کے برآمد کرکے مالکان کو بھاری جرمانے عائد کردیئے،دوسری کاروائی کے دوران شہر میں پانی ملا گوشت میں برآمد کرکے اسے تلف کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلا ل فوڈ اتھارٹی اشتیاق مروت کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی نے بھکر، کوٹ ادو اورٹبی قیصرانی سے آنے والی15ہزارلیٹردودھ کے چارٹینکرز رات تین بجے تحویل میں کر ان میں موجود دودھ کا معائنہ کرنے پر اس میں پانی کی مقدار زیادہ اور فیٹ کی مقدار کم پائی گئی جس پر ٹینکرز کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرکے رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :