لسبیلہ پولیس کے اہلکار نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی ، ہسپتال ذرائع

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:25

لسبیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) لسبیلہ پولیس کے اہلکار نے گلے میں پھنداڈال کر خود کشی کرلی، خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال بیلہ کے ڈاکٹرز کے مطابق لسبیلہ پولیس کے اہلکار ثناء اللہ رونجھو ولد محمد نے ساحلی علاقے گڈانی میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی ہے۔متوفی کی ڈیوٹی گڈانی میں تھی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردی ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :