خیبر پختونخوافوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں

جمعرات دسمبر 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوافوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے سبزی منڈی،پندو روڈ اورفردوس میں دوکانوں پر چھاپیں مارے جس کے نتیجے میں تین دوکانوں سے باری مقدار میں چائنہ سالٹ برآمد ہوا۔چائنہ سالٹ کو فوڈ اتھارٹی کے حکام نے اپنے قبضے میں لیاتفصیلات کے مطابق کے فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی اور فوڈ سیفٹی آفیسر سید احمد علی شاہ کی نگرانی میں ہوئی کاروائیوں کے دوران سبزی منڈی کے ایک دوکان سے پچاس کلو پردوس میں تیس کلو اور پندو روڈ پر واقع ایک دوکان سے دس کلو چائنہ سالٹ برآمد ہوا۔

جس پر فوڈ اتھارٹی کے حکام نے تینوں دوکانداروں کو باری جرمانہ کیا اور آئندہ کیلئے نوٹس جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چائنہ سالٹ پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے پابندی عائد کردی ہے۔چائنہ سالٹ انتہائی خطرناک ہے۔چائنہ سالٹ کو چائنیز نمک یا اجینو موتو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے بدقسمتی سے چائنہ سالٹ جتنا کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے اس سے زیادہ صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک خاموش قاتل ہے۔چائنیز سالٹ کا استعمال حاملہ خواتین کے نہ صرف بلڈ پریشر کو ہائی کر سکتا ہے بلکہ بچے کو ملنی والی غذا کے عمل میں بھی رکاوٹ بن سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بچے کے مدافعتی نظام پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اس حد تک مضرِ صحت ہے کہ اس کے استعمال سے انسان کو سینے کے درد ہارٹ اٹیک اور دل کی دھڑکن کے تیز ہونے کی شکایت بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کے استعمال کے نتیجے میں انسان کے اعصاب کے اردگرد ایک عدم اطمینان یا کچھا بھی پیدا ہونے لگتا ہے اور یہ سب چہرے اور گردن میں سنسناہٹ اور پارکنسن نیند کی بیماری وزن میں غیرمعمولی اضافہ اور ہائپر ٹینشن شامل ہیں۔