ْمہنگائی کے طوفان سے ہر کوئی پریشا ن ہے، حکومت کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے ، احسن اقبال

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘ امریکہ سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:48

ْمہنگائی کے طوفان سے ہر کوئی پریشا ن ہے، حکومت کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان سے ہر کوئی پریشا ن ہے، حکومت اسے کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے ،حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘ امریکہ سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان سے ہر کوئی پریشان ہے۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کے تحت سب کیساتھ برابری کا سلوک کیا جاتا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،اس سلسلہ میں ا مریکہ سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔انہوںنے کہا کہ مراد سعید کے بیانات اتنے اہم نہیں‘ حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں ۔