Live Updates

فواد چودھری کا اسپیکرکو اپوزیشن کےبغیرقائمہ کمیٹیاں بنانےکا مشورہ

اپوزیشن اب کہہ رہی کہ ایوان کو نہیں چلنے دیں گے، اپوزیشن قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے،ان کے بغیر ہی کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 دسمبر 2018 18:41

فواد چودھری کا اسپیکرکو اپوزیشن کےبغیرقائمہ کمیٹیاں بنانےکا مشورہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن کے بغیر قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کی تشکیل سے متعلق ن لیگ کی منطق عجیب ہے،اب یہ کہہ رہے ہیں ایوان کی کاروائی کو نہیں چلنے دیں گے،قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کی تشکیل سے متعلق ن لیگ کی منطق عجیب ہے۔بڑے بھائی کے دور کے منصوبوں کا آڈٹ چھوٹا بھائی کیسے کرسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اب یہ کہہ رہے ہیں ایوان کی کاروائی کو نہیں چلنے دیں گے۔قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ان لوگوں نے ایوان کو نہیں چلنے دینا۔

(جاری ہے)

اسپیکر کو چاہیے ان کے بغیر ہی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ واضح رہے وفاقی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں قومی اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ مشاورت کے بعد دونوں جانب سے یہ طے پایا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ہی بنایا جائے گا۔حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں شہبازشریف کوچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اتفاق اس بات پر ہوا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور پنجاب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ادوارکے منصوبوں کے آڈٹ پیراز کیلئے ذیلی کمیٹی بنائی جائے گی۔

ذیلی کمیٹی کی سربراہی حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے پاس ہوگی۔ اسی طرح وزیردفاع پرویز خٹک چیئرمین پی اے سی کے فیصلے پریوٹرن کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ  ن لیگ کے ادوار کے پیراز کیلئے اعتراضات کیلئے الگ سب کمیٹی بنائی جائے گی۔ ذیلی کمیٹی کا سربراہ تحریک انصاف سے ہوگا۔پرویز خٹک ایک اور سوال ”اب چیئرمین پی اے سی کے فیصلے پر یوٹرن تونہیں ہوگا؟ “ کا جواب دیے بغیر مسکرا دیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات