ْایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مشتاق احمد کاکراچی کمپنی میں واقع یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مشتاق احمد نے جمعرات کو یہاں زون کے زونل منیجر اور ریجنل منیجر سے ملاقات کی، اس کے بعد انہوں نے کراچی کمپنی میں واقع یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی نے کہا کہ ہماری کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے تمام کمپنیوں کے بقایا جات کی جزوی ادائیگیاں کر دی ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر کے تما م سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی سپلائی بھی بحال ہو چکی ہے جس سے ملک بھر کے تمام سٹورز پر اشیاء کی قلت ختم ہو جائے گی۔

ملک بھر میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے اور میگا سٹورز کھولے جائیں گے اور کارپوریشن کو مزید فعال کرنے کیلئے بہت جلد آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس سے یوٹیلیٹی سٹورز کے صارفین کی سہولت میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :