مالی کے سرحدی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 47 افراد ہلاک ،ْ متعدد زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:27

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) مالی کے سرحدی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں مقامی کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا۔مانیکا کے میئر نے بتایا کہ مسلح افراد نے ٹاریگ قبیلے کے افراد کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

حملے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں ٹاریگ اور فولانی قبائل کے درمیان زمین اور پانی کے تنازع پر اکثر فسادات ہوتے رہتے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں مالی کے علاقے موپٹی میں مسلح افراد نے حملہ کر کے فولانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کو قتل کر دیا تھا۔