فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں-’’ بدعنوانی کو الوداع‘‘کے موضوع پر سیمینارمنعقد

کریشن ایک معاشرتی برائی ہے جس کے خاتمے کیلئے ہمیںمل کر کام کرناہو گا، عارف رحیم

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:40

راولپنڈی13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ سوشیالوجی کے زیر اہتمام- - انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر’’ بدعنوانی کو الوداع‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار سے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی ، عارف رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک معاشرتی برائی ہے،جس کے خاتمی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرپشن کے اقتصادی، سماجی ثقافتی، سیاسی اور قانونی پہلوئوں پر نظر ڈالی اورکہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے عورتیں موثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک قابل گرفت جرم ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید قیصرعباس نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ آپ لوگ بھی ہماری اس مہم کا حصہ بنیں اور ہم سب مل کر کام کریں تاکہ ہمارا ملک ایک بہتر مستقبل کی طرف جائے۔ ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہو گے تب تک معاشرتی برائیاں جنم لیتی رہی گی۔ہمیں مجموعی طور پراس مسئلے کے بارے میں سوچنا اور عمل پیراہونا ہوگا ، تاکہ غریب اور امیر کو برابر حقوق حاصل ہو سکے۔