کراچی میں اگلے 3 سے 4 روز میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلے 3سے 4روز میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا،کراچی میں سردی میں اضافہ کوئٹہ اور زیارت ڈویژن کی جانب سے چلنے والی ہوائوں کی وجہ سے ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے وقت سردی میں اضافے کی و جہ سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہر میں مشرقی اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، اگلے دو سے تین روز کے دوران ہواؤں کی رفتار معمول سے بڑھ جائے گی، ہواؤں کی رفتار میں اضافہ سردی کی شدت مزید بڑھا دے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال 7 دسمبر کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ سن 1938ء میں شہر کا پارہ صفر ریکارڈ ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :