دریاخان،ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:12

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ڈی پی او بھکر عرفان طارق کی زیر صدارت میٹنگ ہال ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی، جملہ ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز ، کرائم سیل ، PO سیل ،انچارج پولیس چوکیات اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سرکل اور تھانہ وائز پریزینٹیشن میں ہر مقدمہ کے متعلق انفراد ی طور پر ڈسکس کی گئی ۔ اس دوران ڈی پی او بھکر نے زیر التواء مقدمات، امسال سابق سے کرائم کا تقابلی جائزہ اور ملزمان کی گرفتاری و چالان کے متعلق استفسار کیا۔ منشیات و ناجائز اسلحہ کی برآمدگی، سود خوروں کے خلاف کاروائی، جواریوں کی گرفتاری اور اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید براں جن کیسسز کے متعلق ٹائم فریم مختص کیا گیا تھا ان کی پراگرس کے متعلق باز پرس کی گئی۔ سنگین مقدمات، مغویہ خواتین کی بر آمدگی اور جنسی تشدد کیسسز کی بابت ٹیمیوں کی تشکیل اور پیش رفت کے متعلق بھی دریافت کیا گیاکرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او بھکر نے ناقص کارکردگی پر مقدمات کے متعلقہ تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسسز جاری کرنے کا حکم دیا۔

جبکہ نمایاں اور قابل قدر کاروائی کرنے پر 7 پولیس افسران کو تعریفی اسناد و نقد انعامات دیے گئے جن میں فاروق احمد خان ایس ایچ او کلورکوٹ، ایس آئی فیصل محمود انچارج چوکی خانسر، محمدحسین ایس ایچ اوصدر دریا خان، اے ایس آئی حبیب اللہ تھانہ جنڈانوالہ، ایس آئی ناصر حسین تھانہ بہل، ایس آئی عبدالغفور تھانہ بہل اور اے ایس آئی ذوالفقار علی تھانہ صدر دریا خان شامل ہیں

متعلقہ عنوان :