سعودی پولیس نے پہاڑی علاقے سے ملنے والی مقامی شہری کی ناقابل شناخت نعش کی تحقیقات شروع کر دیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سعودی پولیس نے پہاڑی علاقے سے ملنے والی مقامی شہری کی ناقابل شناخت نعش کی تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق حائل شہر کے نواح میں واقع پہاڑی علاقے میں تفریح کے لئے جانے والے ایک شہری کو ناقابل شناخت نعش دکھائی دی جس اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نعش کے لباس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی مقامی شہری ہے تاہم دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :