ترکی ،ْ تیز رفتار ٹرین کو حادثہ ،ْ چار افراد جاں بحق ،ْ43زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:42

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ترکی میں تیز رفتار ٹرین کو حادثہ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 43زخمی ہوگئے۔ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تیز رفتار ٹرین اسٹیشن پر انجن اور پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ترک میڈیاکے مطابق تیزر فتار مسافر ٹرین انقرہ کے اسٹیشن پر پہلے انجن سے بعد میں پیڈسٹرین برج سے جا ٹکرائی،جس کے باعث ٹرین کی دو بوگیوں پٹری سے اتر گئیں۔انقرہ کے گورنر کے مطابق تیز رفتار ٹرین کا تصادم اسٹیشن پر ٹریکس کو چیک کرنے والے انجن سے ہوا، مذکورہ حادثے کا شکار ہونے الی مسافر ٹرین انقرہ سے قونیہ جا رہی تھی ،ْریسکیو اور ایمرجنسی حکام ٹرین میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :