آئی جی آزادکشمیر نعیم خان کا چارج سنبھالنے کے بعد جہلم ویلی کا پہلا دورہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:45

ہٹیاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) آئی جی آزادکشمیر پولیس نعیم خان نے چارج سنبھالنے کے بعد جہلم ویلی کا پہلا دورہ کیا۔ اس دوران جہلم ویلی پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی سردار الیاس بھی تھے۔ ایس پی جہلم سیدارشدحسین نقوی نے انہیں جہلم ویلی کے حوالہ سے ملٹی میڈیا تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہو ں نے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر محکمہ پولیس محد وسائل کے اندررہتے ہوئے آزادکشمیر میں جرائم کے خاتمے کے لیئے پرعزم ہے عوام تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے عوام اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص یا اشیاء کو دیکھیں توفوری طور پر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیں ہٹیاں بالا ایک پرا من اور مثالی ضلع ہے جہاں پر جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں انشاء اللہ آزادکشمیر پولیس میں نمایاں تبدیلی لائیں گے بعدازاں آئی جی آزادکشمیر پولیس نعیم خان نے چکوٹھی کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :