فٹسال پاکستان میں دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے، صائمہ ندیم

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:47

فٹسال پاکستان میں دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے، صائمہ ندیم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نی کہا کہ فٹسال پاکستان میں دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روزلیاقت جمنازیم میں سہ ملکی فٹ سال چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹسال پاکستان میں دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے، بین الاقوامی سطح پر فٹسال کا فروغ ہونا چاہے۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے امن کا پیغام جاتا ہے۔انہوں نی کہا کہ حکومت کا سپورٹس کمیٹی کا بنانے کا مقصد ہر سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ ملک بھر سے بچوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے اور کرکٹ سمیت ہر کھیل کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے چیمپئن شپ کی میزبانی فخر کا باعث ہے، اس گیم کو جتنا پروموٹ کیا جائے کم ہے۔ فٹ سال ایونٹ میں میزبان پاکستان، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں